Posts

عورت کا احترام

 عورت ماں ،بہن،بیٹی،بیوی،ہر روپ بہت خوبصورت ،ماں ہے تو قدموں تلے جنت،عورت بیٹی ہے تو رحمت اگر بیوی ہے تو شوہر کے نصف ایمان کی وارث غرض ہر روپ ہی اپنائیت کا احساس دلاتا ہے۔ عورت کسی بھی معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔یہ عورت ہی ہے جوخالی مکان کو گھر میں تبدیل کرتی ہے،خاندان کی دیکھ بھال ،بچوں کی پرورش،کر کے گھر کو جنت بناتی ہے۔مگر بدلے میں عورت کو کیا ملتا ہے؟کہیں تو شوہر گالیاں دیتا ہے، مار پیٹ کرتا ہے لیکن عورت چاہتے ہوئے بھی یہ رشتہ ختم نہیں کر سکتی،کیونکہ عورت وفا کا پیکر ہے،اس کے ذہن میں ایک ہی بات ڈال دی جاتی ہے کہ شوہر کا گھر ہی تمہارا گھر ہے ۔والدین کیا جانیں بعض عورتوں پہ کس قدر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں مگر میکے میں وہ زبان پہ حرف شکایت تک نہیں لے آتیں،کیونکہ انہیں یہ احساس کچوکے مارتا ہے کہ اب وہ پرائ ہو چکی ہے ۔التماس ہے کہ آپ اپنی بیٹیوں کو یہ احساس دلائیں کہ ہم ہر جائز بات کے لئے تمہارے ساتھ ہیں ۔اسے یہ احساس دلائیں کہ کسی بھی ظلم کے نتیجے میں آپ ہر پل بیٹی کے ساتھ ہیں بجائے اس کے کہ کل کو آپ اسی بیٹی کی لاش پہ دھاڑیں مار رہے ہوں ۔اصل میں آج لوگوں کو اسلامی تعل